پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے لاہور سے جدہ جانے والےطیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، تاہم طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔طیارے کے کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر جہاز کو روکا۔
اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی سعودی عرب جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،پرواز پی کے 2057لاہور ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے 395 عازمین حج کو لے جا رہی تھی کہ ٹیک آف کے دوران انجن میں پرندے کے ٹکرانے کے بعد کپتان نے اچانک ایمرجنسی بریک لگائی تو دھماکے سے جہاز کے 4 ٹائر پھٹ گئے ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹیک آف کے وقت انجن میں خرابی پر اچانک بریک لگانے سے جہازکے ٹائرپھٹ گئے،جس کے بعد جہاز کو روک دیا گیا ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں، طیارے کے مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے، پی آئی اے کی دوسری پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔