فرد جرم کیلیے سماعت 14 اکتوبر کو مقررکردی ۔فائل فوٹو
فرد جرم کیلیے سماعت 14 اکتوبر کو مقررکردی ۔فائل فوٹو

آصف زرداری کیخلاف سوئس مقدمات نہیں کھولے جاسکتے،نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے این آر او کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف سوئس مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جاسکتے ۔

نیب نے جواب کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے سوئس مقدمات میں قانونی معیاد کے دوران اپیل دائر نہیں کی ۔

نیب کے مطابق حکومت پاکستان کی سوئس کیسز میں اپیل زائد المعیاد تھی ، آصف علی زرداری کے خلاف کیسز نیب عدالت میں زیرالتوا ہیں۔

نیب کے مطابق انکوائری میں ملک قیوم کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں ہوا ، سابق اٹارنی جنرل کے خلاف انکوائری ستمبر 2012 میں بند کردی گئی تھی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے جواب میں کہا گیا ہے کہ این آر او قانون کے اجراء سے نقصان کی تفصیل دستیاب نہیں ، این آراو سے نقصان کے تعین کے بعد عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے۔