پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کیلیے محمود خان کو نامزد کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کردیا۔
Chairman PTI and PM designate @ImranKhanPTI has nominated Mehmood Khan as the new Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa. #PTI
— PTI (@PTIofficial) August 8, 2018
محمود خان پی کے9 سوات سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ محمود خان اس سے پہلے وزیر کھیل و آبپاشی خیبر پختونخوا رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اورعاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرویزخٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے تجویزکیا تھا۔