پشاور:خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان ارب پتی نکلے۔جن کے اثاثوں کی مالیت 2ارب 51کروڑ 67لاکھ روپےہے۔
نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی فارم میں جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔جس کےمطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 2ارب 51کروڑ 67لاکھ روپے ہے۔
محمود خان کے پاس 4کروڑ روپے بینک بیلنس بھی موجود ہے۔
محمود خان 87کنال زرعی اراضی،55دکانوں کے مالک ہیں ۔
محمود خان کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ کا فرنیچر ہے جبکہ اہلیہ کے پاس 35تولے سونا ہے۔