عرب امارات ویزا ایمنسٹی اسکیم سے 11سو پاکستانی مستفید

دبئی:متحدہ عرب امارات کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے پاکستانیوں کی تعداد 11سو ہوگئی ہے۔
یکم اگست سےاب تک 7سومر دو خواتین نے ہیلپ ڈیسک اور 4سو نے قونصل خانوں سے رابطہ کیا۔قونصل جنرل جاوید حسن کے مطابق پاکستانی مشن نے اب تک 4سو افراد کو سفری دستاویز جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں یکم اگست سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہوا ہے،جسے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ویزا حاصل کرنے کا نادر موقع قرار دیا گیاہے۔
یکم اگست سے متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بغیر جرمانےاور پابندی کے وطن جانے کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔اس ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت نوکری کی تلاش کرنے والوں کو بغیر اسپانسر کے متحدہ عرب امارات کا 6ماہ کا ویزا بھی مل سکے گا۔
متحدہ عرب امارات کی ویزا ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے پاکستانیوں کیلئے سفارت خارنے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔