عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کا فیصلہ مجبوری کے تحت کیا :رحیم اللہ

 

پشاور:معروف صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی نامزدگی کا فیصلہ عمران خان نے مجبوری کے تحت کیا ، یہ فیصلہ میرٹ پر نہیں کیاگیا ۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ محمود خان کانام پرویز خٹک کی لابنگ کے نتیجے میں دیا گیا ۔ پرویز خٹک عاطف خان کے مخالف تھے جبکہ عمران خان چاہتے تھے کہ عاطف خان کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کیلئے مجبوری کا فیصلہ کیاہے ، یہ میرٹ کا فیصلہ نہیں ہے ۔

عمران خان پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے، اسلئے وہ جو عاطف خان کی تعریفیں کرتے تھے ۔ انہوں نے محمود خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختون کیلئے امیدوار نامزد کردیا ۔محمو د خان کی بھی شہرت اچھی ہے اور ان کے حوالے سے کوئی اسکینڈل بھی نہیں ہے لیکن ان کی کارکردگی پچھلی حکومت میں اتنی شاندار نہیں تھی ۔