لندن:یوں تو نیند قدرت کا ایک تحفہ ہے جو بغیر کسی قیمت کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے لیکن وقت پڑنے پر نیند کی قیمت بھی ادا کرنی پڑسکتی ہے۔
جی ہاں لندن کی ایک کمپنی نے پرسکون نیند کے متلاشی افراد کیلئے سلیپنگ اسٹیشن متعارف کروادیئے ہیں ۔The Dreamery نامی یہ اسٹیشن ایک چھوٹے بیڈ پر مشتمل ہیں جہاں بغیر کسی شور و غل کے پرسکون نیند کی جاسکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اسٹیشن دور دراز سے آنے والے ملازمت پیشہ افراد اور رات دیر تک آفس میں رکنے والے ملازمین کی شہولت کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں۔گھر پر مفت میں بے حساب نیند لینے کے برعکس یہاں ایک گھنٹے سونے کی قیمت 18پاؤنڈز ہے۔