لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم ثاقب علی کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے درخواست دی تھی کہ ملزم ثاقب علی سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے گھر والوں اور دوستوں کو اس کی قابل اعتراض تصاویر بھیجتا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضہ سے درخواست گزار خاتون کے الزامات سے متعلق مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔