لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کئے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔
گزشتہ روز عدالت نے عابد شیر علی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے عابد شیر علی کی درخواست پر آج تحریری فیصلہ جاری کیا۔