اسلام آباد: عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کے لئے اپنی پسند کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری روز ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی لیڈر آزاد امیدواروں کی شمولیت سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا جبکہ آزاد امیدوار کو پارٹی میں شمولیت کا حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔
شیڈول کے مطابق آج قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئےجائیں گے۔ جس کے بعد صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔
قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانےکے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کا چناؤ بھی کریں گے۔