اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اورمفرورہیں ، اسحاق ڈارکی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔
وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پرسابق وزیرخزانہ اسحاق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا اوران کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پرسابق وزیرخزانہ اسحاق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا اوران کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا ہے۔