لاہور: ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پرایف بی آر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نوازاورحسین نوازکو نوٹس بھیج دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حسن نواز اورحسین نواز سے ایف بی آرنے 10 سالہ ٹیکس ریٹرن ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ طلب کی تھی لیکن حسن اورحسین نوازکی جانب سے جواب نہ دینے پرکارروائی کی گئی اوردونوں کو جواب دینے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
ایف بی آرکی جانب سے حسن نوازاور حسین نواز کے جاتی امرا میں گھر کے باہرنوٹس چسپاں کردیئے گئے ہیں۔