اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہاکہ ہم سب اکٹھے اور عمران خان کے سپاہی ہیں، وہ جو فیصلہ کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محمودخان ایک اچھے انسان ہیں، ان کو صوبے میں آب پاشی اور داخلہ کے محکمے دیئے تھے لیکن انہوں نے دونوں محکمے چلانے سے معذرت کرلی تھی تاہم آب پاشی کا محکمہ اپنے پاس رکھا۔
احتساب سے متعلق سوال کے جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ہم ہر احتساب کے لیے تیار ہیں، اپنی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کا خیال رکھتے ہیں۔