کراچی:منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار ملزم حسین لوائی کودل کی تکلیف پر قومی ادارہ امراض قلب منتقل کردیا گیا ۔
اطلاعات کےمطابق گرفتار ملزم حسین لوائی کو جیل میں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں قومی ادارہ امراض قلب منتقل کردیاگیاہےجہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ حسین لوائی کی طبیعت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔