راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انھیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدرجو کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں السر ہے۔ کیپٹن صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کیپٹن صفدر کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو پمزاسپتال کے کارڈک وارڈ میں وہ کمرہ دیا گیا ہے جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا معائنہ کیا ہے۔