الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی 3 حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کئے گئے تھے۔
عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اوراین اے 243 کراچی سے کامیاب قراردے دیا گیا ہے۔
حکام الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے باعث تینوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کئے گئے تھے۔
عمران خان کی جانب سے غیرمشروط معافی پرازخود نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 131 لاہور سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے لیکن این اے 53 اسلام آباد سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس میں عمران خان کی جانب سے آج بابراعوان پیش ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کا جواب مسترد کر کے عمران خان سے بیان حلفی اوران کا دستخط شدہ معافی نامہ طلب کرلیا ہے۔