راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بوسنیا کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔