28آزادامیدواروں نےتحریک انصاف میں شمولیت کابیان حلفی جمع کروادیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے 28 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 849 قومی وصوبائی اسمبلیوں میں سے 815 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں جبکہ 34 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حکم جاری کیا تھا، آج آزاد امیدواروں کے پاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آخری روز ہے اورشام 4 بجے تک کسی جماعت میں شمولیت پر تصدیق شدہ بیان حلفی دیں سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 29 آزاد امیدواران کے بیان حلفی موصول ہوئے ہیں جن میں سے 28 نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا ہے۔