اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے نہیں دیا جارہا جبکہ بھارت میں بھی اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت سے ناروا سلوک جاری ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت اب تک 1400 سے زائد سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے اور بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30 شہری بھی شہید ہوچکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور افغان مسئلے کے حل کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے عمران خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی ملاقات پر لاعلمی کا اظہار کیا۔