اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں 180 ارکان اور پنجاب میں حتمی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا نگرآں حکومت کا کام ہے، اجلاس 13 اگست کوبلانے کے لیے سمری بھجوائی گئی ہے۔
انہوں نے عمران خان بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے اس پر مشاورت ہورہی ہے۔سندھ سے متعلق بات کرتےہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ کراچی میں ہمیں مینڈیٹ ملا ہےاور ہم کراچی کیلئے بڑے منصوبے لے کر آرہے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آج سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، عمران خان نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں کو اندرون سندھ پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔