لاہور: ایف آئی اے نےکارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل اور بدنام کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ثاقب علی کو گرفتار کیا گیا ہے ، ایف آئی کے مطابق خاتون نے خاتون نےملزم پر الزام لگائے تھے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے گھر والوں اور دوستوں کو اس کی قابل اعتراض تصاویر بھیجتا تھااور بلیک میل کرتا تھاجس پر ایف آئی نے کارروائی کرتےہوئے ملزم ثاقب علی کو گرفتار کرلیاہے۔
ان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے درخواست گزار خاتون کے الزامات سے متعلق مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب پشاور میں ایف آئی اے نےشہری کی فیس بک آئی ڈی ہیک کرکے 20 ہزار روپے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔