لاہور:پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کے مرحلے کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا،حلقہ پی پی 123سےپی ٹی آئی کی کامیاب امیدوارسونیا رضا ہار گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والےعام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی سونیا رضا لیگی امیدوار قطب علی شاہ سے صرف 70ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائی تھیں،جس کے بعد ہارنے والے امیدوار نے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے لیے ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی جو عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا اور دوبارہ گنتی میں انہیں 16ووٹوں سے کامیابی مل گئی،حلقے سے دوبارہ گنتی کے کامیابی کا فارم49جاری کردیا گیا ہے۔