کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئررہنما جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کا رہنما جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا کے ساتھ ملاقات کرنے کیلئے کینگری ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پیر پگارا صبغت اللہ شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت بنانے میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پیر پگارا اور جی ڈی اے کا شکریہ ادا کرتےہوئے ہوئے کہاکہ جی ڈی اے کی حمایت پر شکریہ ادا کرتےہیں۔