لاہور: پنجاب صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کیپٹن (ر) محمد عثمان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد صاف پانی کمپنی کے سی ایف او عمر ملک کو سی ای او کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیاہے ،کیپٹن (ر) محمد عثمان 14 لاکھ 65 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے تھے۔
واضح رہے کہ محمد عثمان کے خلاف نیب لاہور میں تحقیقات جاری ہیں اور وہ 2 مرتبہ نیب لاہور میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔