کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کوسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے طور پر قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا،
انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبے کے برخلاف فردوس شمیم نقوی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تو حکومتی اتحاد متاثر ہوسکتا ہے۔