صنعا: شمالی یمن میں بچوں سے بھری ایک بس پر فضائی حملہ جس کے نتیجے میں 29 بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
سعودی اتحاد کے مطابق کارروائی سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کی گئی۔
سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاکہ حوثی باغی دیگر مجرمانہ کاروائیوں کے علاوہ معصوم بچوں کو عسکریت پسندی اور انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
دوسری جانب ریڈ کراس نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں کیوں کہ واقعے کے بعد لاشوں کو مختلف اسپتال منتقل کیا گیا تھاجبکہ واقعے میں 48 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 30 بچے ہیں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق حوثی باغیوں کے معاملے پر یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔