اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ مان لیا۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، تحقیقات کرانے کو تیار ہیںانہوں نے کہاکہ وہ پارلیمانی کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے حلف اٹھاتے ہی دھاندلی کے الزامات پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سوال اٹھایا ہے کہ آر ٹی ایس کس طرح بند کروائے گئے، کیوں بند ہوئے۔