لندن: نئی پاکستانی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جدہ بیسٹ بینک پاکستانی حکومت کی باضابطہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے عمران خان کی حکومت کو قرضہ دینے پر آمادہ ہوگیا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اخبار کے مطابق پاکستان کا سعودی عرب کے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 4 ارب ڈالر قرضہ لینے کا مقصد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکام نے انہیں بتایا کہ عمران خان حکومت کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر ہوسکتے ہیں، قرض دینے کے لیے کام شروع ہوگیا ہے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک قرض دینے کی منظوری کے لیے اب نئی حکومت کے چارج سنبھالنے کا منتظر ہے۔