سابق ارکان پارلیمنٹ سے سرکاری رہائشں گاہیں خالی کرانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد:کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سابق پارلیمنٹیرینز سے سرکاری رہائشں گاہیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا، سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس سے مدد طلب کر لی ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق پارلیمنٹیرینز کو رضاکارانہ طور رہائشیں خالی کرنے کا کہا گیا،کچھ پارلیمنٹیرینز نے رہائشیں خالی نہیں کیں ۔جنہیں آج جمعہ کے روز رہائشیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آپریشن کے دوران وفاقی پولیس اور مجسٹریٹ کی خدمات مہیا کی جائیں ۔