لاہور:تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد سے اب تک پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کےلئے مختلف نام زیر گردش ہیں ،تاہم عمران خان نے واضح اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں نوجوان وزیراعلیٰ لے کر آیا جائے گا اس اعلان کے بعد سے اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اس اہم عہدے کے لیے مختلف نام زیر گردش ہیں ۔تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ساہیوال سے صوبائی نشست پر کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما رائے محمد مرتضی اقبال کا نام سامنے آرہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے محمد مرتضی اقبال اس عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ۔واضح رہے کہ رائے مرتضی اقبال کا شمار پنجاب میں تحریک انصاف کی نوجوان قیادت میں ہوتا ہے ۔رائے محمد مرتضی پڑھے لکھے شخص ہیں اور پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں ۔عام انتخابات 2018قومی اسمبلی کی نشست این اے 149 ساہیوال اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 201چیچہ وطنی سے کامیاب ہوئے تھے ۔