قصور، خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے نواحی گاؤں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہوگئی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق نواحی گاؤں شیخ حماد میں واقع ایک پرانے خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر 3 بہن بھائی نسیم، طاہر اور ماریہ جاں بحق جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہو گئی۔
بچوں کے والدین کمرے کے باہر سونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔