شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں زمیندار نے کام کرنے سے انکار پر 12 سالہ بچے کے کلہاڑی چلا دی جس میں اس کے پیر کا انگوٹھا اور انگلی کٹ گئی۔ پولیس نے 3 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر میں مدعی شہباز نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا 12 سالہ بیٹا نادر، رفاقت نامی زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک دن کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پاؤں پر کلہاڑی ماری، جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔ اس کے بعد ملزمان نے اس کے بیٹے کو 13 دن حویلی میں ہی رکھا۔
پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزمان الطاف، رفاقت اور اتفاق کو گرفتار کرلیا۔