لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء اللہ کی درخواست کی سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں عام انتخابات کے دوران اور بعد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں اور متعلقہ فورمزپرسیکیورٹی کے لئے درخواستیں دیں ہیں ۔
عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے۔
جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔