پاکستان میں عیدالاضحی بدھ 22 اگست کو ہونے کا امکان

پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست بروزاتواکورنظرآنے کے واضع امکانات ہیں جب کہ عیدالضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ (11 اگست) کی دوپہر کو چاند کی پیدائش ہونا شروع ہو جائے گی، جس کے بعد قومی امکانات ہیں کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آجائے۔
اس طرح ٹھیک دس دن بعد یعنی 22 اگست کو عیدالاضحیٰ ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند اتوار12 اگست کونظرآجائے گا، 13 اگست کویکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔
ذی الحج کے چاندکی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔