شادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں شادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام کو چیلنج کردیا۔
اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں راؤ طارق اسلام نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے فنائنس ایکٹ میں ترمیم اور شادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام چیلنج کردیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فنائنس ایکٹ میں ترمیم آئین و قانون کے منافی ہے۔ فنائنس ایکٹ میں ترامیم کر کے شہریوں سے اضافی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔
فنائنس ایکٹ میں ترمیم سے شادی ہالز کا کاروبار ٹھپ ہونے کا خدشہ ہے اس لئے عدالت شادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی سے روکے اور فنائنس ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دے۔