کراچی: دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے بعد کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے نتیجے میں بیک پریشر کے باعث 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔
پائپ لائن پھٹنے سے گردونواح کے علاقے زیر آب آگئے جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 20 پمپ بند ہوگئے جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
واٹر بورڈ انتظامیہ کے مطابق پھٹنے والی مرکزی پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ لائن کی مرمت میں 24 سے 36 گھنٹے کا وقت لگے گا۔