اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی وجہ سے اپنا غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت 16 سے 19 اگست تک ایڈنبرا کے دورے پر جا رہے تھے۔
ان سے گزشتہ روز نگراں وزیر قانون علی ظفر نے ملاقات کی تھی۔ وزیر قانون علی ظفر نے صدر مملکت ممنون حسین کو ان کا ایڈنبرا کا دورہ ملتوی کرنے پر قائل کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت اب نئے وزیر اعظم کی حلف برداری ہونے کے بعد غیر ملکی دورہ کریں گے۔