راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار ہوگئے ہیں۔ انہیں ٹانسلز کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد جیل اسپتال میں ہی حنیف عباسی کا چیک اپ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو پولن الرجی کا اٹیک ہوا ہے جبکہ ان کے گلے میں ٹانسلز ہونے کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔