عمران خان 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

August 10, 2018 · اہم خبریں, قومی
ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن کے گرینڈ الائنس نے عمران خان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد ہیں۔