کراچی،لانڈھی کی رہائشی 16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

کراچی :لانڈھی کی رہائشی16 سالہ لڑکی گھر سے ناراض ہوکر دوستوں کے ساتھ رہنے کیلئے جانے والی کو نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقع پیش آیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کے مطابق لانڈھی کی رہائشی 16سالہ لڑکی گھر والوں سے ناراض ہو کرکراچی کے علاقے گلشن معمار واقع ایک فارم ہاؤس میں اپنے دوست شاہ رخ اور اس کے دوستوں کیساتھ رہنے کیلئے گئی جہاں شاہ رخ کے دوست فیضان نے اس کو نشہ آور چیز پلائی ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے تینوں دوست معاذ ، شاہ رخ اور احسن نے ایسا کرنے پر فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اسپتال پہنچایا۔
دوسری جانب عباسی شہید اسپتال کی خاتون ایم ایل او ڈاکٹر سمعیہ نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔