اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اجے بساریہ کی ملاقات میںبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھےاور ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا ’بلا‘ تحفے میں پیش کیا۔
خیال رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سے کئی ممالک کے سفیر بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں جس میں سعودی عرب، امریکا، چین اور ایران کے سفیر شامل ہیں۔
Indian HC Ajay Bisaria called on Mr Imran Khan, Chairperson & senior leadership of PTI. HC congratulated @ImranKhanPTI on his electoral success, discussed range of issues, prospects of India-Pak relationship. HC gifted a cricket bat autographed by the entire Indian cricket team. pic.twitter.com/xtdZ8H8ZQ5
— India in Pakistan (@IndiainPakistan) August 10, 2018