عمران خان وزیراعظم ہائوس کے بجائے منسٹر نکلیو میں رہیں گے ،ترجمان
نی گالہ میں جو بھی سیکیورٹی انتظامات ہوئے اس کے اخراجات خود عمران خان نے برداشت کیے، ترجمان تحریک انصاف
اسلام آباد:ترجمان پاکستا ن تحریک انصاف فواد چوہدری نےاسپیکر ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا انتخاب 13اگست کو ہوگااور عمران خان 18 اگست کو حلف اٹھائیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےترجمان پی ٹی آئی نےکہاکہ عمران خان نے فیصلہ کیاہے کہ وہ وزیراعظم اور پنجاب ہاوس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹر نکلیو میں رہائش اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان جہاں رہیں گے اگر اس گھر میں تھوڑا بہت کام کروانا پڑا تو وہ عمران خان اپنی جیب سے ہی کروائیں گے ۔
اس کے علاوہ بنی گالہ میں سیکیورٹی کیلئے جو بارڑ لگائی ہے اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں ان پر جو خرچ آیاہے وہ پارٹی اور عمران خان نے اپنی جیب سے ادا کیاہے ۔