بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوبارہ گھر بسا لیا

 

لاہور :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا نے دوسری بار اپنا گھر بساتے ہوئے نکاح کرلیاہے ، نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سےلاہور میں سرانجام پائی جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا نے دوبارہ گھر بسالیا ۔ خاور مانیکا کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہو ئی جس میں خاور مانیکا کے بچوں اور انتہائی قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔خاور مانیکا کانکاح حافظ محمد حسین نے پڑھایا ۔ نکا ح بہت سادہ تقریب میں کیا گیا ، تاہم دلہن کون ہے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے عمران خان سے نکا ح کی خبروں پر جب نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر کی جانب سے خاور مانیکا سے استفسار کیا گیا تھا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو طلاق کیوں دی ؟

تو انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ سلوک کی راہ پر چلتے ہوئے اب اس منزل پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کو بیوی کی ضرورت نہیں رہی اور اب اس موقف کے برعکس انہوں نے نکاح کرکے اپنے موقف کی خود ہی تردید کردی ہے ۔