لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والی 2 نوسر باز خواتین ایک ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قیصر نامی شہری نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ خواتین اور ان کا ساتھی پیکو روڈ پر بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جھانسے میں نہ آنے والوں کو زیادتی کے الزام سے ڈرایا جاتا ہے۔
پولیس نے لڑکیوں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔