گجرانوالہ،تنخواہ نہ دینے پر ٹیچر کاپرنسپل پر تشدد

ملزم عقیل نے تنخواہ نہ ملنے پر لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کر رکھا تھا

               
August 11, 2018 · قومی

گجرانوالہ میں سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی اسکول میں عقیل نامی ٹیچر نے تنخواہ نہ دینے پر پرنسپل اعجاز یوسف کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس دوران بیچ بچاؤ کرانے والے 3 اساتذہ بھی زخمی ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔