اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جاوید برد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھاہے۔
خط میں نیب سے چیئرمین پی سی بی کیخلاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں بے پناہ کرپشن کی یہی وجہ ہے کہ وہ پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ منظرعام پرنہیں آنے دے رہے۔
خط میں کہاگیا کہ نیب سے درخواست ہے کہ پی ایس ایل کا سارا فنانشل ریکارڈفوری قبضے میں لیاجائے۔ خط کے مطابق نیب اگر چیئرمین پی سی بی کیخلاف انکوائری کرے توبڑی کرپشن سامنے آئے گی۔