چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مولانا فضل الرحمن کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف بیانات پر پیپلزپارٹی فضل الرحمن کا ساتھ نہیں دے سکتی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں صرف انتخابی دھاندلی پر بات کی جائے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 13 اگست کو طلب کیے جانے والے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایوان زیریں میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت اجلاس کے بعد سینئر پارٹی رہنماؤں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ کی کامیابی کا امکان موجود ہے۔پیپلزپارٹی کے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سینٹرل پنجاب پی پی 95 سے منتخب حسن مرتضٰی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی سفارش کردی گئی۔
دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیرمسلم بھی پاکستان میں برابر کے شہری ہیں اور بطور ملک کے نظریئے کی حقیقی وارث ہونے کے دستورِ پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی بھی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ 193ء کا آئین غیرمسلم شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔