کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے جو کہا اگر غلطی سے ہم میں سے کوئی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی لیکن مولانا فضل الرحمان خوش قسمت ہیں انہیں را کا ایجنٹ نہیں کہا گیا۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر مولانا فضل الرحمان کو تقریر میں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن وہ خوش قسمت ہیں انہیں را کا ایجنٹ نہیں کہا گیا۔ اگر غلطی سے ہم میں سےکوئی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوسکتی ہے، ان سے غیر واجبی رابطہ ہے، ان سے صوبائی حکومت بنانےپر کوئی بیٹھک یا مکالمہ نہیں ہوا۔پیپلزپارٹی سے بہتر ورکنگ ریلیشن کی ہمیشہ ایم کیوایم کی خواہش رہی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک بار حلقہ 243 خالی تو ہونے دیں، وہاں سے ضمنی انتخابات میں میرے الیکشن لڑنے پر فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔