پشاور : پاکستان تحریک انصاف کا نو منتخب رکن اسمبلی ظفر خان چائے والا دراصل کروڑ پتی نکلاہے ، الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں کے مطابق وہ تین کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کا مالک ہے ۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ظفر خان کی ویڈیو چل رہی ہیں جس میں وہ لوگوں کو چائے بنا کر پیش کر رہاہے اور خود کو چائے والا ظاہر کررہاہے تاہم جب اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں تو ہر کوئی دنگ رہ گیاہے کیونکہ وہ کروڑ پتی نکلا ہے ۔
گل ظفر کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے اثاثوں میں ایک کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے جب کہ ان کے پاس ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے 2 گھر اور زرعی زمین بھی ہے۔
ظفر علی خان ایک نام کسٹم پیڈ گاڑی، 10 تولہ سونے مالک ہیں جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں اور 10 مالک روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔
نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہیں جب کہ ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق گل ظفر علی خان کی چائے بنانے کی ویڈیو ان کے الیکشن جیتنے کے بعد کی ہے۔