13اگست کوارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے،17کو وزیراعظم کاانتخاب ہوگا

14 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی دن 12 بجے تک جمع ہوں گےجن کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا

               
August 11, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا غیر حتمی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق 13 اگست کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ 14 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی دن 12 بجے تک جمع ہوں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا جبکہ وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 16 اگست دن 2 بجے تک جمع ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب اگلے روز 17 اگست کو ہوگا۔